کرفیو اور تشدد زدہ وادی کشمیر میں اتوار کو اخبارات کی اشاعت پر تین روز تک جاری رہنے والی پابندی شروع ہوگئی۔
دوسری جانب موبائیل فون سروس اور انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے جبکہ کیبل ٹی وی خدمات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایک سرکاری ترجمان
نے کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کے مدیران کو مطلع کیا ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے تین روز کے دوران (اتوار تا منگل) سنگین گڑبڑ (جس کا مقصد سرکاری ترجمان کے بقول امن وامان کو درہم برہم کرنا ہے) کے خدشے کے پیش نظر سخت ترین کرفیو نافذ رہے گا اور اخبار کے عملے کی نقل وحرکت اور اخبارات کی تقسیم ممکن نہیں ہو پائے گی‘